رام کے بھارت میں 93 ، سیتا کے نیپال میں 53اور راون کے لنکا میں 51‘ پیٹرول کی بڑھتی شرحوں پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کاطنز،حکومت کی دلیل سے مطمئن نہیں
رام کے بھارت میں 93 ، سیتا کے نیپال میں 53اور راون کے لنکا میں 51‘
پیٹرول کی بڑھتی شرحوں پربی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کاطنز،حکومت کی دلیل سے مطمئن نہیں
چنئی:(اردودنیا.اِن) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ حکومت نے عام بجٹ میں ڈیزل اور پٹرول پر سیس لگایاہے۔یہ سب کچھ اس پارٹی کی حکومت میں ہورہاہے جوکانگریس کے زمانے میں گیس اورپٹرول کی قیمت بڑھنے اورمہنگائی میں اضافے پرسڑکوں پرآجاتی تھی،لیکن کوروناکی مارکے باوجودلوگوں پرمہنگائی کی مارجاری ہے۔
حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ لوگوں کی جیبوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، لیکن حزب اختلاف کے ساتھ بی جے پی کے رہنمابھی اس کو ہضم کرنے میں ناکام ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے سخت تنقید کی ہے۔
سینئربی جے پی رہنماسوامی نے منگل کو پیٹرول کی قیمت پرٹوئیٹ کیاہے۔ انہوں نے اس تصویرکوشیئر کیا،جس میں ’رام کے ملک‘ کے ساتھ ساتھ راون کے ملک اورسیتا کے ملک کے مابین پٹرول کی قیمت کا موازنہ کیاگیاتھا۔اس تصویر میں لکھا گیا ہے کہ رام کے بھارت میں پٹرول 93 روپے ،سیتاکے نیپال میں 53 روپے اوراون کے لنکا میں 51 روپے ہے۔



