جرائم و حادثات

رانچی :بجلی کے کھمبے سےلٹکی نوجوان کی لاش برآمد

رانچی:(اردودنیانیوز)ر اجدھانی رانچی کے علاقہ نامکوم پولیس اسٹیشن کے سیدرول پیٹرول پمپ کے پیچھے جنگل میں بجلی کے کھمبے سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کی شناخت ولسن لکڑاکے نام سے ہوئی ہے۔ وہ بھٹا کونچا جورار کا رہائشی تھا۔ جب سے نوجوان کی لاش ملی اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔پولیس موقع پرپہنچ کر پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ نوجوان کے لواحقین کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔ پولیس موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا۔پولیس فی الحال اس معاملے میں کچھ بھی انکشاف کرنے سے پرہیز کر رہی ہے۔ صبح کچھ لوگ جنگل کی طرف جارہے تھے۔ اس نے لاش کو لٹکا ہوا دیکھا۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ نعش کو بجلی کے کھمبے سےاتارکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.

جرائم و حادثات

متعلقہ خبریں

Back to top button