بین ریاستی خبریں

رانچی : سردی تین دن تک رہے گی جاری

18 جنوری سے کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا

رانچی:(اردونیانیوز) رواں ہفتے رانچی میں درجہ حرارت کم رہا ہے۔ جمعرات کو رانچی میں درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ جس کی وجہ سے رانچی میں ایک بار پھر سردیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دھوپ کے بعد بھی لوگوں کو کنکنی سے راحت نہیں مل رہی ہے۔موسمیاتی مرکز رانچی کے مطابق رانچی کے رہائشیوں کو اگلے تین دن تک سردی سے راحت نہیں ملے گی۔ 18 جنوری سے کم سے کم درجہ حرارت میں 3-4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کی توقع ہے۔ ماہرین موسمیات ابھیشیک آنند نے بتایا کہ اس دوران رانچی اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی دھند ہوگی۔

دن ہوتے ہوتے موسم صاف ہوجائے گا۔ریاست بھر کے موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئےریاست کے جنوبی اضلاع ، مشرقی سنگھ بھوم ، سرائے کیلا-کھرساواں، مغربی سنگھ بھوم، سمڈیگا ، کھونٹی ، گملا میں کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جبکہ گریڈیہہ ، جامتاڑا اورصاحب گنج کا درجہ حرارت 5-6 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ریاست کا سب سے زیادہ سردی کانکے (رانچی) میں ریکارڈ کی گئی۔

کانکے میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رانچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت کے بارے میں بات کریں تو رانچی ہی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو رانچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈالٹن گنج میں 24.6 ، چائی باسا میں 24.8 اور بوکارو میں 24.1 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button