بین ریاستی خبریں

رانچی :عازمین حج کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرائیں گے: عرفان انصاری

 


رانچی:جامتاڑا ممبر اسمبلی اور جھارکھنڈ ریاستی حج کمیٹی کےچیئرمین ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا ہے کہ ہم سماج کی مدد سے جھارکھنڈ کے عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہی کڈرو واقع حج ہاؤس کا استعمال تعلیم کے میدان میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عرفان انصاری نے یہ باتیں سوموار کو رانچی ضلع مومن کانفرنس کے وفد سے کہی۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ مسلم معاشرہ تعلیم کے میدان میں اب بھی بہت پیچھے ہے۔ اس پسماندگی پر قابو پانے کے لئے ہمیں تعلیم کے تئیں بیدار ہونا ہوگا۔

حج ہاؤس کا استعمال تعلیمی میدان میں ہوگا

انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس سال میں صرف ایک بار حج کے دوران استعمال ہوتا ہے اور پھر سال بھر خالی رہتا ہے۔ ہم اس کا صحیح استعمال کریں گے اور مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کرائیں گے تاکہ ہمارے غریب بچے بھی تعلیم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔ ڈاکٹر عرفان نے مومن کانفرنس کے وفد سے تعلیم کے میدان میں تعاون کرنے کو بھی کہا۔

جس پر مومن کانفرنس کے وفد نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہر طرح کی مدد کریں گے۔ اس دوران وفد نے ممبر اسمبلی کو اقلیتوں کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا ، جس پر انہوں نے مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں قومی سکریٹری صغیر انصاری ، رانچی ضلع صدرشمیم اختر آزاد ، نائب صدر عبد الغفار انصاری ، پرنسپل جنرل سکریٹری مختار انصاری ، جنرل سیکرٹری نیز ترجمان ظفر امام انصاری ، توحید انصاری ، مولانا انوارالحق ، ذاکر انصاری ، نسیم انصاری ، ناصر انصاری وغیرہ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button