بین ریاستی خبریں

رانچی :لیکچرر تقرری اسکینڈل

رانچی ویمن کالج میں سی بی آئی کا چھاپہ ، انگریزی کی پروفیسر حراست میں

رانچی: (اردودنیا.اِن) منگل کے روز سی بی آئی کی ٹیم نے ویمن کالج میں چھاپہ مارا۔ سی بی آئی ٹیم انگریزی کی پروفیسر ممتا کیرکٹا کو تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ 2008 میں لیکچرار نے اس گھوٹالے کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جس میں ممتا کیرکٹا کا نام بھی لیا گیا تھا۔

یہ چھاپہ سن 2008 میں اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے قبل ازیں چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ سی بی آئی نے چارج شیٹ میں لکھا ہے کہ جے پی ایس سی کے اس وقت کے چیئرمین دلیپ کمار پرساد نے نجی ایجنسی گلوبل انفارمیٹکس کو لیکچرر کی تقرری سے متعلق میرٹ لسٹ تیار کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔

جس کے بعد میرٹ لسٹ میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کئی نااہل امیدوار پاس قرار دیئے گئے تھے ۔ سی بی آئی نے 30 ستمبر 2019 کو 69 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ان میں 59 لیکچرار شامل ہیں، یہ تقرری گھوٹالہ 2008 میں ہوا تھا۔ جے پی ایس سی نے 745 لیکچرر کے عہدے کے لئے جیٹ امتحان منعقد کرایا تھا،

اس میں بڑی گڑبڑی ہوئی، کاپی پر اوور رائٹنگ کے ذریعہ نمبرات میں اضافہ کر کئی نااہل لیکچرار کو لیکچرار قرار دیا گیا۔اس گھوٹالے میں کئی نام جڑے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button