رانچی ، 04؍جنوری :(اردودنیانیوز) آج پرولیا روڈ واقع ڈاکٹر کشیپ آئی ہسپتال کے سامنے پی این بوس کمپائونڈ رانچی میں سدرا انٹر پرائزیز کا سہ پہر 4بجے افتتاح کیاگیا۔ اس کا افتتاح پروپرائٹرکی والدہ محترمہ حکیمہ خاتون نے کیا۔
اس موقع پر پروپرائٹر راشد ایاز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں جن خدمات کی کمی تھی ،اسے بہت حد تک دور کرنے کی ہم نے کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر ڈی ٹی پی ،پوسٹر بینر، آفیسٹ پرنٹ، پی وی سی ، آئی ڈی کارڈ ،فلیکس بورڈ، اسکرین پرنٹنگ کے علاوہ کمپیوٹر کی مرمت ، سی سی ٹی وی کیمرہ ،ای اسٹامپ، کاسٹ اور انکم سرٹیفکٹ ، ریلوے اور ایئرٹکٹ، منی ٹرانسفر،فاسٹ ٹیگ سروس ، کوریئرسروس ،ادیوگ آدھار ، لیٹر ہیڈ، پمپفلیٹ، کلینڈر اور شادی کارڈ کی پرنٹنگ وچھائی جیسے تمام کام انجام دیئے جائیںگے ۔ یعنی ایک ہی جگہ سے مختلف قسم کے کام کرائے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پر روزنامہ الحیات کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر وکیل احمد رضوی، فاروقی تنظیم کے سینئرصحافی غلام شاہد،محمد غلام ربانی، راشد ایاز،حافظ جہانگیر حسینی، محمد عمران، محمد اقبال، عبدلاحد، وسیم اکرم، دانش ایاز، محمد ریحان ،محمد گلفام، مرزا غالب، محمد شہباز، محمد رحمت اللہ، محمدندیم ،طارق ایاز،انس ایازکے علاو ہ دیگر لوگ موجودتھے۔