بین ریاستی خبریں

رانچی : وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر کے حکم نامہ کو وزیراعلی نے کیا منسوخ، جمعہ کی چھٹی بحال

جمعہ کی چھٹی بحال سماجی خدمت گار سرفراز حسین اور ملی تنظیموں کی کوششیں ہوئیں کامیاب

 

 

جمشیدپور: (اردودنیا.ان) 12 جنوری 2019 کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر کے ذریع جاری فرمان جس میں تمام اردو اسکول میں جمعہ کی چھٹی کو منسوخ کرتے ہوئے جمعہ کو درس و تدریس کے نظم کا فرمان جاری کیا گیا تھا وزیراعلی ہیمنت سورین نے اپنے 22 جنوری کو جاری فرمان کے ذریعہ مذکورہ دل آزار فرمان کو منسوخ کر دیا ہے معلوم ہو کہ وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر کے اس غیر آئینی فرمان سے مسلم اقلیت میں سخت اضطراب پایا جا رہا تھا

جمشید پور کے مشہور سماجی خدمت گار سرفراز حسین نے وزیر اقلیتی امور چمپا ئی سورین اور وزیراعلی ہیمنت سورین سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے گزارش کی تھی کہ اس نامناسب احکام پر فوری روک لگائی جائے تاکہ مسلم طالب علموں اور اساتذہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم نہ ہونا پڑے وزیر اقلیتی امور نے بھروسا دلایا تھا کہ اس سلسلے میں وہاں فوری ضروری اقدام کریں گے

رانچی کی ملی تنظیموں نے بھی حکومت کے ایک ذمہ دار وزیر ر سے مل کر اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی تھی جس کا خاصا اثر ہوا اور وزیراعلی نے مسلم اقلیت کی بےچینی کو محسوس کرتے ہوئے آج 22 جنوری کو جاری اپنے فرمان میں وزارت تعلیم کے پچھلے حکم نامہ کو منسوخ کرتے ہوئے مسلم اقلیتی اردو اسکولوں میں ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی کو پھر سے بحال کر دیا ہے

سماجی خدمت گار سرفراز حسین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا مذکورہ فرمان ان کی انصاف پسندی اور انسان دوستی اور سیکولر اقتدار پر ان کے یقین کا بین ثبوت ہے کانگریس رہنما فضل خان نے وزیر اعلی کے مذکورہ فرمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے فرمان سے مسلم اقلیت کا ان پر اعتماد اور بھی مضبوط ہوا ہے تحریک پیغام اسلام کے ڈائریکٹر حضرت مولانا سید سیف الدین اصدق نے کہا کہ محکمہ وزارت تعلیم کے ذریعہ جاری کردہ نادر شاہی فرمان مسلم اقلیت کے لیے بے حد دل آزار تھا

وزیر اعلی نے اس دل آزار حکم نامہ کو منسوخ کرکے مسلم اقلیت کے دلوں پر لگے زخم پر مرہم رکھا ہے جس کے لیے ہم پوری مسلم اقلیت کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت گار سرفراز حسین کی بر وقت کاروائی اور تگ و دو کی ہم ستائیش کرتے ہیں

جھارکھنڈ ہیومنیٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ ریاض شریف نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی کو منسوخ کرنا دراصل آر ایس ایس ذہنیت کے افسران کے ذریعہ سیکولر حکومت کوبدنام کرنے کی ایک بڑی سازش تھی جسے بیدار مغز وزیراعلی نے ناکام بنا دیا بہرحال وزیراعلی کے اس اقدام پر مسلم اقلیت میں میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button