قومی خبریں

راہول گاندھی کا وزیر اعظم مودی پرنشانہ : لوگوں کی جان جائے مگر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راہول گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کونشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جی ایس ٹی کے ساتھ عوام کی جان جائے مگر پی ایم ٹیکس وصولی نہ جائے ٹویٹ کیا ہے۔راہول سے قبل کانگریس کے زیر اقتدار متعدد حکومتوں نے بھی کوروناویکسین پر جی ایس ٹی وصول کرنے کی مخالفت کی تھی۔ مرکزی حکومت کورونا ویکسین پر ریاستوں سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول رہی ہے۔

حال ہی میں راجستھان اور چھتیس گڑھ کی حکومتوں نے کورونا ویکسین پر جی ایس ٹی وصولنے کے لئے مرکز کی مخالفت کی تھی۔ پانچ فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ ریاستوں کو ویکسین کی ایک خوراک کے لیے15 سے 20 روپئے اضافی ادا کرنے پڑتے ہیں۔مرکزی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والی کورونا ویکسین کو جی ایس ٹی کے دائرے میں نہیں رکھا ہے۔

حکومت ملک میں بنائے جانے والے ویکسین اور کوویشیلڈ پر ریاستی حکومتوں سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول رہی ہے۔ متعدد ریاستی حکومتوں نے مرکز کو خط لکھ کر کورونا ویکسین کوٹیکس سے مفت رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڑیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے بھی مرکزی حکومت سے ٹیکے پر جی ایس ٹی نہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پٹنائک نے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو ایک خط لکھا ، جس میں انہوں نے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو دیئے جانے والے ویکسین پر جی ایس ٹی نہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس عمر کے افراد کو اڑیشہ میں مفت ویکسین مل رہی ہے ، لیکن ریاستی حکومتوں کو یہ ویکسین خریدنی پڑرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button