رباڈا سب سے تیز 200 وکٹیں لینے والے تیسرے گیندباز

ممبئی : (اردودنیا.اِن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کاگیسو رباڈاسب سے تیز 200 ٹیسٹ وکٹ لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی 44 ویں ٹیسٹ میں حاصل کی۔ انہوں نے یہ ریکارڈ پاکستان کے خلاف کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میں قائم کیا ۔تاہم 200 وکٹیں لینے والے گیندبازوںمیں اسٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے رباڈا اول پوزیشن پر ہیں۔
انہوں نے 40.8 کے اسٹرائیک ریٹ یہ وکٹ حاصل کی۔ اس معاملے میں ہم وطن ڈیل اسٹین 42.3 کے اسٹرائک ریٹ سے439 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ سب سے کم 39 ٹیسٹ میں200 وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین ہیں ،
جنہوں نے 39 ٹیسٹ کھیلے تھے۔ رباڈا اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے 44 ویں ٹیسٹ میں 200 ویں وکٹ حاصل کی ہے۔کاگیسو رباڈا سب سے کم گیند پھینک کر 200 ویں ٹیسٹ وکٹ لینے والے تیسرے گیندباز بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ کامیابی ٹیسٹ کیریئر کی 8154 ویں گیند پر حاصل کیا۔ اس معاملے میں پاکستان کے وقار یونس سرفہرست ہیں ، جنہوں نے 7730 ویں گیند پر یہ ریکارڈ بنایاتھا۔ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین ہیں۔ انہوں نے 7848ویں گیند پر 200 ویں وکٹ حاصل کی تھی۔



