تلنگانہ کی خبریں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے  اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی گذارنے کی تلقین

زندگی
جنگاوُں: (محمد عابد فیصل قریشی)جنگاؤں میں منعقدہ جلسے سے مفتی عامر حنیف قاسمی کا بصیرت افروز خطاب اللہ نے  مختصر زندگی دی ہے  زندگی قیمتی بھی ہے اور اس زندگی کا کوئی مول یا نعم البدل بھی نہیں ہے اس لیے ہمیں اپنی پوری زندگی اللہ کے احکامات اور جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق گزار نا چاہیے ۔
زندگی بڑی قیمتی ہے اور یہ زندگی دنیا داری کے لیے نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنے کے لئے عطا کی گئی ہے اس لیے ہماری زندگی کے ہر عمل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ شامل رہے اس طرح ہمیں زندگی گزارنا چاہیے۔
آج کے حالات ہمارے اوپر جو آ رہے ہیں یہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے ہمارے بد اعمالیوں ہی کا نتیجہ ہے اس لیے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور اور توبۃالنصوح کرکے اپنی زندگی کو من چاہی سے بدل کر رب چاہی  بنانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار مفتی محمد عامر حنیف صاحب‌قاسمی،  استاد مدرسہ خیرالمدارس بورا بنڈا حیدرآباد نے مسجد رحیمیہ میں منعقدہ جلسہ بعنوان  "سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ہماری ذمہ داریاں ،،سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔اس جلسے کی صدارت جناب عبد المجید متولی مسجد رحیمیہ  اور سرپرستی استاد الاساتذہ حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے کی۔

حافظ و قاری عبدالرؤف کی  تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا اور محمد خواجہ مجتہدالدین نے نعت شریف پیش کی ۔ مہمان مکرم کی دعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔

اس جلسہ میں مولانا حسنین، مولانا فصیح الاسلام، حافظ عزیز الرحمٰن، محمد شکیل، محمد نثار، محمد انس، محمد خواجہ، غوث الدین صولت، محمد خواجہ محی الدین، حافظ اشرف، حافظ سعید، محمد عظیم اور اہلیان جنگاؤں کی کثیر تعداد موجود رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button