بین الاقوامی خبریں

روسی ملکہ حسن کا گلہ کاٹ کر لاش برف میں چھپادی ،غیرت کے نام پر قتل

Russian beauty Olga Shalya Mina
Shalya Mina

دبئی:(ایجنسیاں)روس کی ایک سابق ملکہ حسن اولگا شلیامینا کو اس کے دوست نے غیرت کے نام پر بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نوفوڈ فینک کے جنگل میں برف میں پھینک دی۔ دو بچوں کی ماں مقتولہ شلیا مینا کے قاتل کے ساتھ کئی سال سے گہرے مراسم تھے۔ خاتون کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے اس کیدوست کو گرفتار کرلیا ہے جس نے پولیس کی تفتیش کے دوران سابقہ ملکہ حسن کا سر قلم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس واقعے کے منظر عام پرآنے کے بعد روسی عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق روسی ملکہ حسن کے قاتل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوست کی کامیابیوں کی وجہ سے اس کے ساتھ حسد کرنے لگا تھا۔ اسے ایسے لگ رہا تھا کہ ملکہ حسن بننے کے بعد وہ دوسرے مردوں کے ساتھ بھی راہ و رسم بڑھائے گی جس پراس نے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 33 سالہ سابق ملکہ حسن دو بچوں کی ماں ہیں۔ اس کی لاش شہر کے شمال مغرب میں ایک جنگ میں برف سے برآمد ہوئی۔ چالیس سالہ ملزم فیاچیسلاف نے کہا ہے کہ اس نے شلیامینا کو ایک ضرب لگائی تھی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔گذشتہ کچھ عرصے سے شلیامینا اور اس کے دوست کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ اولگا نے پہلے دو شادیاں کیں جوکہ ناکامی سے دوچار ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button