بین الاقوامی خبریں

روس: جانوروں کیلئے دنیا کی پہلی کرونا ویکسین کا اندراج

 Russia: Registration of the world's first corona vaccine for animals
AFP

 ماسکو: (ایجنسیاں) روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے جانوروں کے لیے کرونا ویکسین کا اندراج کیا ہے۔ یہ بات روس میں زرعی سلامتی کے نگراں ادارے کے نائب سربراہ قسطنطین سیونکوف نے آج بدھ کے روز بتائی۔سیونکوف کے مطابق یہ ویکسین مذکورہ نگراں دارے کے زیر انتظام شعبۂ حفظانِ صحتِ حیوان میں تیار کی گئی ہے۔ ویکسین کا اندراج Carnivac-Cov کے نام سے کیا گیا ہے۔

سیونکوف نے بتایا کہ جانوروں کے لیے اس ویکسین کے کلینیکل ٹیسٹ کا آغاز گذشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔ اس جانچ میں کتے، بلیاں، سفید برفانی لومڑیاں، عام لومڑیاں اور دیگر جانور شامل کیے گئے تھے۔ تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ویکسین محفوظ اور اعلی درجے تک مؤثر ہے۔

روسی ماہر کے مطابق آئندہ ماہ اپریل میں اس ویکسین کی تجارتی بنیادوں پر تیاری کا آغاز ہو سکتا ہے۔عالمی ادارہ برائے حیوانی صحت کے مطابق متعدد جانوروں کو کرونا وائرس کا سامنا ہے اور کئی ملکوں میں اس نوعیت کے کیسوں کا اندراج بھی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button