تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے اسپوتنک وی ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ ڈوس پرمشتمل کھیپ آج حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ گئی۔ وہاں سے یہ ڈوس ڈاکٹرس ریڈی لیب روانہ کی گئی۔ ملک بھرمیں پیرسے ٹیکہ اندازی مہم شروع ہورہی ہے۔ ریڈیز لیب کے مطابق جون سے ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیارکی جائے گی۔
روس میں بنی اسپوتنک۔وی ویکسین کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ پہلی کھیپ میں ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین پہنچی ہیں۔ یہ تیسری ویکسین ہے جو ہندوستان میں کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی ویکسین کے طورپر استعمال کی جارہی ہے جبکہ ملک کے ڈرگ کنٹرولرجنرل نے حال ہی میں اسپوتنک- وی کووڈ۔19 کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دی ہے۔روسی سفیر برائے ہند نکولے کودکشئے نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان میں اس ٹیکہ کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا اور ہر سال تقریبا850ملین ڈوز کی تیاری ہوسکے گی۔



