نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)روس نے ہندوستان کو 20 ٹن طبی سامان مہیا کیاہے جس میں آکسیجن ، وینٹیلیٹر اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ امداد بھارت کو روس نے ایک ایسے وقت میں فراہم کی ہے جب اس ملک کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔طبی امدادی سامان دہلی لایا گیا جو روس کی شہری خدمات کی نگرانی کرنے والی سرکاری ایجنسی ’ایمرکام‘کے ذریعے چلائے جانے والے دو ٹرانسپورٹ طیارے سے دہلی لایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ یہ امدادی سامان روس کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔روسی سفیر نکولائی کڈاشیف نے کہا ہے کہ روسی ایمر کام کے ذریعے چلائی جانے والی دو فوری پروازیں 20 ٹن سامان لے کر یہاں پہنچ گئیں۔
Two urgent flights operated by the Russian EMERCOM arrived here today, which brought a cargo with a total weight of 20 tons. These are oxygen concentrators, lung ventilation equipment, bedside monitors, medicines, including Coronavir, and other essential pharmaceutical items. pic.twitter.com/woF6tUpnMe
— Nikolay Kudashev 🇷🇺 (@NKudashev) April 29, 2021
ان میں آکسیجن کونسیٹرس ، مانیٹر اور اینٹی کورونا وائرس اور دیگر ضروری دوائیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین کورونا وائرس کے وبا کے خلاف مشترکہ لڑائی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔



