قومی خبریں

روہنگیا مہاجرین کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت 25 مارچ کو ہوگی

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے جمعرات کوکہاہے کہ وہ جموں میں نظربند روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور میانمار کے حوالے کرنے کے کسی بھی حکم کو فوری طور پر نافذ کرنے کے لیے 25 مارچ کو ایک نئی درخواست کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں بنچ نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کی درخواستوں پر غور کیا کہ نظربند روہنگیامہاجرین کومیانمار منتقل کیا جاسکتا ہے جہاں فوج کی بغاوت ہے اور تشدد ہورہا ہے۔

بینچ نے پہلے کہا تھا کہ اس معاملے پر فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔بنچ نے کہاہیے کہ ٹھیک ہے تو ہم روہنگیا کیس کی سماعت کریں گے۔بنچ میں جسٹس اے ایس بوپنہ اور جسٹس وی رامسوبراہمین پر مشتمل ہے۔11 مارچ کو ایک عبوری درخواست دائر کی گئی تھی جس میں جموں میں نظربند روہنگیا پناہ گزینوں کی فوری رہائی اور مرکز کو ان کے حوالگی سے روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

روہنگیا پناہ گزین محمد سلیم اللہ کی جانب سے وکیل بھوشن کے توسط سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست مہاجرین کی بھارت حوالگی کے خلاف حقوق اور تحفظ کے تحت عوامی مفادمیں دائرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button