

ویب ڈیسک : رچا چڈھا کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچان رکھتی ہیں جبکہ علی فضل بھی مرزا پور سیریز سے نام کما چکے ہیں۔
دونوں کے درمیان طویل عرصے سے گہری دوستی ہے اور اسی وجہ سے شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں تاہم اب خود ادکارہ نے بھی شادی سے متعلق بتا دیا۔
ایک ا نٹرویو میں رچا نےبتایا کہ رواں سال اپریل میں شادی طئے تھی لیکن کورونا کے باعث شادی ملتوی کرلی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسن نہیں آجاتی تب تک شادی نہیں کریں گے۔



