بین ریاستی خبریں

ریاستوں کو سپلائی کئے گئے خراب وینٹی لیٹر کی مکمل جانچ ہونی چاہئے: گہلوت

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندر مودی کے پی ایم کیئر فنڈ سے ملے وینٹی لیٹرس کی آڈٹ کرانے کے فیصلے کو صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو خراب وینٹی لیٹر سپلائی کی مکمل جانچ اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ اس بات کی مکمل جانچ ہونی چاہیے کہ کس طرح ریاستوں کو ڈیفیکٹیو وینٹی لیٹر سپلائی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت کی کمپنی ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ کے ذریعہ تقریباً 10 کمپنیوں سے 59 ہزار وینٹی لیٹر خریدے گئے،اس میں کئی ایسی کمپنیاں بھی ہیں جنہیں وینٹی لیٹر بنانے کا کسی طرح کا تجربہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس لئے کئی ریاستوں کو ڈیفیکٹیو وینٹی لیٹٹر تقسیم ہوگئے۔

اس وجہ سے ڈاکٹروں نے مریضوں کی زندگی کی قیمت پر بیشتر مقامات پر ان وینٹی لیٹرس کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندستانی حکومت غیرجانبدارانہ جانچ کرا کر اس طرح کے ڈیفیکٹیو وینٹی لیٹر سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button