بین ریاستی خبریں

کولکتہ :ریاست بھر میں ٹرین سروس معطل

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حلف برداری کے بعد اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ریاست بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے اعلان کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ شہر میں میٹرو سروس بحال رہیں گے مگر ٹرین کی تعداد نصف کردی گئی ہے، اس کے علاوہ روڈ ٹرانسپورٹ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ بینک کھولے رہیں گے مگر صبح دس بجے سے دوپہر 2بجے تک ۔کورونا کی صورت حال پر ہر روز جائزہ لیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ وزیرا عظم مودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر مطالبہ کریں گی کہ ریاست کے ہر شہری کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button