مکیش انبانی خود رکھ رہے ہیں نگرانی، جرمنی، نیدر لینڈ،بیلجیم، سعودی عرب اور تھائی سے ایئر لفٹ کئے گئے کسیجن ٹینکر، فضائیہ کی بھی لی گئی مدد
نئی دلی ۔ (اردودنیا.اِن) مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روزانہ 1000MT سے زیادہ میڈیکل۔ گریڈ آکسیجن کی پروڈکشن کررہی ہے۔ یہ آکسیجن کووڈ ۔ 19 سے بری طرح متاثرہ پردیشوں کو مفت میں دی جارہی ہے۔ ریلائنس آج بھارت کی قریب 11% میڈیکل گریڈ آکسیجن کا پروڈکشن اکیلے کررہا ہے اور ہر دس میں سے 1 مریض کو آکسیجن دی جارہی ہے۔
مکیش انبانی، ریلائنس کے مشن آکسیجن کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں ریلائنس دوہری حکمت عملی پر کام کررہا ہے۔ پہلا ریلائنس کی جام نگر واقع ریفائنری کے بہت سے پروسیس میں تبدیلی کر زیادہ سے زیادہ حیات بخش آکسیجن کی پیداوار کرنا اور دوسرا لوڈنگ اور ٹرانسپورٹیشن صلاحیتوں کو بڑھانا تاکہ اسے ضرورت مند پردیشوں تک محفوظ پہنچایا جاسکے۔
ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں کچے تیل سے ڈیزل، پیٹرول اور جیٹ اندھن جیسے مصنوعات بنائے جاتے ہیں، یہاں میڈیکل ۔ گریڈ آکسیجن کی پیداوار نہیں کی جاتی تھی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آکسیجن کی ڈیمانڈ بڑھی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ریلائنس نے اپنے پروسیس میں تبدیلی کر میڈیکل ۔ گریڈ آکسیجن کی پیداوار شروع کردی۔
بہت ہی کم وقت میں ریلائنس نے میڈیکل گریڈ آکسیجن کا پیداوار صفر سے 1000 MT تک بڑھا دی ہے۔ اتنی آکسیجن سے ہر دن اوسطاً ایک لاکھ مریض سانس لے سکیں گے۔ اپریل ماہ میں ریلائنس 15,000 MT اور مہاماری کی شروعات سے اب تک 55,000 MT میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فری سپلائی کرچکا ہے۔
ملک میں آکسیجن کی لوڈنگ اور سپلائی ایک بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہے۔ ریلائنس کے انجینئرز نے اس کا حل نائیٹروجن ٹینکرز کو آکسیجن ٹینکرز میں بدل کر کھوج نکالا۔ اس کے علاوہ ریلائنس نے آکسیجن کی سپلائی چین کو پختہ کرنے کیلئے سعودی عرب، جرمنی، بیلجیئم ، نیدر لینڈ اور تھائی لینڈ سے 24 آکسیجن ٹینکرز ایئر لفٹ کئے۔ ملک میں لکویڈ آکسیجن کی کل ٹرانسپورٹیشن صلاحیت میں اس سے 500 MT کا اضافہ ہواہے۔
ٹینکرز ایئر لفٹ کرنے میں بھارتی فضائیہ کا بھی بھرپور تعاون رہا۔ وہیں ریلائنس کے پارٹنرز سعودی آرامکو اور بی پی نے آکسیجن ٹینکرز کی ایکویژیشن میں مدد کی۔ ریلائنس نے بھارتیہ فضائیہ اور معاون کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ریلائنس کی پہل پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ریلائنس کے چیئرمین مکیش انبانی نے کہا کہ’’ جب بھارت کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے خلاف لڑرہا ہے تب میرے لئے اور ریلائنس میں ہم سبھی کیلئے، زندگی بچانے سے زیادہ ضروری کچھ نہیں ہے۔ بھارت میں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن صلاحیتوں کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔ مجھے جام نگر کے اپنے انجینئروں پر ناز ہے جنہوں نے حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ، اس نئی چنوتی کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے۔
میں حقیقت میں ریلائنس پریوار کے نوجوانوں کے ذریعہ دکھائے گئے عزم مصمم کا کائل ہوں، وہ اس وقت ڈٹ کر کھڑے رہے جب بھارت کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔‘‘ ایک بیان میں ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتاانبانی نے کہا’ ہمارا ملک غیر معمولی بحران سے گزر رہا ہے۔ ریلائنس فاونڈیشن میں ہم مدد کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہر زندگی بیش قیمت ہے۔ ہماری جام نگر ریفائنری اور پلانٹس کو رات و رات بدل دیا گیاہے تاکہ بھارت میں میڈیکل گریڈ لکویڈ آکسیجن کا پیداوار کی جاسکے۔ ہماری دعائیں ملک کے عوام اور خواتین کے ساتھ ہیں۔ ساتھ مل کر، ہم اس مشکل وقت کو پار کرلیں گے۔‘‘



