قومی خبریں

ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس: کورونا مریضوں کیلئے ملک بھرمیں ٹرینوں سے آکسیجن بھیجی جائے گی

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی قلت کے پیش نظربڑھتی مانگ کے تئیں ریلوے آکسیجن ایکسپریس چلے گا۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں ٹرینوں کے ذریعہ میڈیکل آکسیجن اور سلنڈر پہنچائے جائیں گے، جلد ہی یہ ٹرینیں چلیں گی۔مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا کی حکومت نے ریلوے سے آکسیجن کی فراہمی کی تجویز دی تھی،جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آکسیجن ٹینکروں کو مال گاڑی کے خالی بوگیوں کے ذریعہ بھیجا جائے گا۔

اتوار کے روز ممبئی کے بوئسر میں اس کا تجریہ کیا گیا ۔اس مسئلے پر ریلوے بورڈ کے عہدیداروں ، اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کمشنرز اور صنعتی نمائندوں کے درمیان 17 اپریل کو ایک میٹنگ ہوئی ۔ عہدیداروں کے مطابق مہاراشٹر سے آکسیجن اکٹھا کرنے کے لئے 10 خالی ٹینکروں کو پیر کو وشاکھاپٹنم ، ویزگ ، جمشید پور ، راوڑکیلا اور بوکارو بھیجا جائے گا۔

اس سے اگلے کچھ دنوں میں آکسیجن ایکسپریس کے آغاز کی توقع ہے۔اس کی مدد سے جہاں کہیں بھی آکسیجن کی مانگ ہوگی ، وہاں آکسیجن بھیجی جاسکے گی۔ آکسیجن ایکسپریس کی تیزرفتاری کے لئے گرین کوریڈور بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button