
سرورققومی خبریں
ریمڈیسیور(Remdev-sir -vaccine) تیار کرنے کے لیے 25 نئی مینوفیکچرنگ مقامات کو منظوری دی گئی
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت من سکھ منڈاویا نے بتایاہے کہ ریمڈیسیور(Remdev-sir vaccine) دوا تیار کرنے کے لیے 25 نئی مینوفیکچرنگ مقامات کو منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریم ڈسیور کی پیدوار کی ماہانہ صلاحیت اب بڑھا کر 90 لاکھ Vials کردی گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ ماہانہ 40 لاکھ Vials تھی۔ بہت جلد ہی یومیہ 3 لاکھ Vial تیار کی جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے اور ہم کو ریم ڈسیور کی سپلائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہیے۔



