ریواڑی کے بعد حصار میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 5 کورونا مریضوں کی موت ،وزیراعلیٰ نے دیا مجسٹریٹ جانچ کا حکم
ہریانہ:(اردودنیا.اِن)ریواری کے نجی اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 4 افراد کی موت کے بعد پیر کوآکسیجن کی کمی کے باعث حصار میں 5 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ۔ متاثرہ افراد کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر بروقت علاج نہ کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ اسپتال نے آکسیجن کی فراہمی نہ کرنے کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو قرار دیا۔
وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی ہدایات کے مطابق وزیر داخلہ انیل وج نے ریواڑی ، حصار اور گڑگاؤں میں آکسیجن کی کمی سے متعلق اموات کی مجسٹریٹ جانچ کا حکم دیا ہے۔حصار کے سونی اسپتال میں مرنے والے تمام مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کی شناخت پنجاب کے اروند (60) ، حصار کے راجیشور (45) ، ستیندر (26) اور راجے رام (67) اور دہلی کے انیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
اسپتال میں اتوار کی رات آکسیجن ختم ہوگئی تھی۔ 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بمشکل دو سلنڈروں کا بندوبست کیا جاسکا ، لیکن جب تک آکسیجن کا انتظام ہوا تب تک آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 5 مریض دم توڑ چکے تھے۔



