
ممبئی(اردودنیا.اِن)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائل کی وجہ سے بھی ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ زرین خان کو اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں ہے ، لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مداحوں سے وابستہ رہتی ہیں۔
حال ہی میں ، زرین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ جم میں ورزش کررہی ہیں۔ زرین کے مداح بھی اس ویڈیو پر کافی ردعمل دے رہےہیں،دنیا بھر میں شوبز شخصیات اچھی غذائیں کھانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ورزش کے علاوہ جِم میں بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوب کوشش کرتے اور پسینا بہاتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو جِم میں ایکسرسائز اور بڑی مہارت کے ساتھ مشینوں کو استعمال کرتا دیکھ کر ان کے مداح آخرکار جاننے میں کامیاب ہوہی گئے کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔
انسٹاگرام پر زرین خان نے اپنے ورک آوٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیسٹ،بیک اور شولڈر کی ایکسرسائز کر رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی پہلی فلم سے ہندی فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام بنایا۔ زرین خان کو اپنی پہلی فلم میں سلمان خان کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر سکی تھی ، لیکن زرین خان اس فلم کے بعد مقبول ہوگئیں۔



