بین ریاستی خبریںسرورق

زومیٹو بنگلورو معاملہ:ڈلیوری بوائے کا دعویٰ، خاتون نے خودکو اپنی ہی انگوٹھی سے ماری تھی چوٹ

زومیٹو

بنگلور: (اردودنیا.اِن)آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی ’زومیٹو‘ کے ڈلیوری بوائے نے خاتون پر حملہ کرنے کے الزامات کے بعد نیا دعویٰ کیا ہے۔ ڈلیوری بوائے نے کہا ہے کہ میں نے اس خاتون کو نہیں پیٹا تھا لیکن وہ خود تھی جس نے غصے سے اپنی انگوٹھی سے اپنے آپ کو ناک پرچوٹ مارلی تھی۔ ڈلیوری بوائے نے یہ بھی کہا کہ وہ خاتون مجھ سے مسلسل بدتمیزی سے باتیں کررہی تھی۔

https://www.instagram.com/tv/CMOJo0XnfET/?utm_source=ig_web_copy_link

دی نیوز منٹ ویب سائٹ کے مطابق ڈلیوری بوائے کامراج نے بتایاکہ میں نے آرڈر میں تاخیر پر اس خاتون سے معافی مانگی، لیکن وہ مجھ سے مسلسل بدتمیزی کرتی رہی۔ اتناہی نہیں اس نے آرڈر لیتے ہوئے رقم دینے سے انکار کردیا۔ کامراج نے مزید کہاکہ لفٹ کی طرف جاتے ہوئے اس خاتون نے مجھے گالیاں دینا شروع کردی۔

اس نے مجھے تھپڑ مارنا اور مارنا شروع کردیا، بعد میں اس نے اپنی انگوٹھی سے خود کو زخمی کردیا، جس کے بعدخون بہنا شروع ہوا۔پولیس نے بدھ کے روز ملزم ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا۔ بتادیں کہ اس خاتون کا نام حتیشہ چندرانی ہے۔ واقعے کے فورا بعد ہی اس نے ٹویٹر پر واقعے کولے کر بتایا اور پولیس کو ٹیگ کیا۔

اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ منگل کو کھانے کا آرڈر دیا گیا تھا جو تاخیر سے آیا، اس نے ’زومیٹو‘ کے کسٹمر سروس آفیسر کے پاس شکایت درج کروائی اور کہا کہ وہ مفت کھانا دیں یا فوڈ آرڈر منسوخ کریں۔ چندرانی نے ایک سیلفی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ رو رہی ہے اور اس کی ناک سے خون نکل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button