
شولاپور- مہاراشٹرا- (سیّد غفران ) پدمشالی سماج سے تعلق رکھنے والی بڑی مزدور کی بیٹی سائلی گرّم نے بغیر ٹیوشن اپنی پڑھائی کے زریعہ NEET امتحان میں315 نشانات سے کامیابی حاصل کی اور BDS کورس میں داخلہ پایا ہے۔سائلی کے والد کا انتقال کے بعد ساری ذمہ داری والدہ پر آگئ۔ والدہ پوری محنت اور لگن سے تین بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔سائلی انکی بڑی صاحبزادی ہیں۔
سائلی نریش گررم کی شروعاتی تعلیم نیل کنٹیشور اسکول سے ہوئی۔ دسویں جماعت میں شاندار نمبرس کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد 12 جماعت سائنس میں %85 تناسب سے پاس کیا۔
اپنے ڈاکٹر بننے کی خواہش پورا کرنے کے لئے NEET امتحان کی تیاری شروع کی اور 319 نشانات حاصل کیے۔میریٹ کی بنیاد پر BDS (DENTAL پونہ کالج میں داخلہ ملا۔ایڈمیشن کے لئے والدہ نے اپنا سونا فروخت کیا جس سے صرف 10000 ہزار روپئے ملے۔۱۳۰۰۰۰ کل خرچ کسطرح سے پورا ہوگا یہی سونچ کر پریشان تھیں۔شولاپور کے مقامی اخبار میں سائلی کی کہانی شائع ہوئی اور مدد کرنے کی اپیل کی گئی۔
شولآپور شہر کے مشہور سوشل وركر کامریڈ رویندرا مکشی نے اس اپیل پر جمیعت علماء ہند کے ضلعی صدر مولانا ابراہیم صاحب سے گفتگو کی اور مولانا نے ہر ممکن مدد کرنے کی بات کہی ۔صرف دو دن میں 55000 روپئے جمع ہوئے۔ حاجی نصیر احمد خلیفہ، حاجی عبدالمتین باغبان، عبدالستار درزی، حاجی معین الدین شیخ، شفیع انعامدر، نداف CA، شوکت پٹھان، توحید جیویلرز، حاجی مشتاق انعامدا ر ، مجید گدوال وغیرہ نے مدد کی۔
اس انسانیت نواز کام کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر بڑی کامگار کی طرف سے سابق ایم ایل اے اڑ م ماسٹر، اشوک انداپورے، مرا کا مبلے، سابق میئر جناردن کرامپوری وغیر نے شکریہ ادا کیا ہے۔
انے والے وقت میں جب بھی سايلی کو مدد کی ضرورت ہوگی اُسے پورا کرنے کی کوشش کی جائیگی یہ جمیعت علماء ہند کے اہم رُکن حسیب ندا ف نے کہا۔
شہر کے مسلمانوں اور جمعیت علماء ہند کی پہل۔۔
جمعیت علماء ہند سولآپو ر کے ضلعی صدر مولانا ابراہیم قاسمی کی پہل سے قومی یکجحتی کو مضبوط کرنے کے لیے لگاتار کوششیں ہوتی رہتی ہیں۔اسی کے چلتے BDS کی تعلیم کے لیے بیڑی مزدور کی بیٹی سائیلی گرّم کو 55000 روپئے کی مدد دی گئی۔
سائیلی اپنے والد کے انتقال کے بعد بھی اعلی تعلیم کے حصول کی خاطر جدوجہد کی۔اسی کا ثمر رہا کے انہوںنے نیٹ میں بناء کسی ٹیوشن کے اعلی نشانات حاصل کرتےہوے اپنی سماج میں مثال قائم کی کے تعلیم کے لیے غریبی رکاوٹ نہی۔




