
عادل آباد:26؍ڈسمبر(اردودنیانیوز) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ ‘وسابق صدر ٹاون مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد محمد فاروق احمد کی مبینہ فائرنگ میں شدید زخمی سید ضمیرزخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔
جو حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ واضح رہے کہ 18/ڈسمبر کوسا بق صدرٹاون مجلس اتحادالمسلمین عادل آباد محمد فاروق احمد کی مبینہ فائرنگ میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جنھیں عادل آباد کے ریمس پاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔سید ضمیر کی حالات تشویشناک تھی ڈاکٹروں کی ہدایت پر نمس حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاںعلاج کے دوران گذشتہ شب ایک بج کر تیس منٹ پروہ فوت ہوگئے۔
18؍ڈسمبر کوعادل آباد کےتاٹی گوڑہ علاقہ میں بعض مقامی نوجوان کی جانب کرکٹ کھیلنے کو لیکر دونوں گروپس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جس میں سابق صدرٹاون مجلس عادل آباد نے اپنی لائیسنس یافتہ پوائنٹ32پستول سے فائرنگ کردی تھی جس میں سید ضمیر اور سید معتصم ، سید منان زخمی ہوگئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں گروپس کے درمیان تقریبا15سال قدیم پرانی مخاصمت کے نتیجہ میں یہ واردات پیش آئی تھی۔



