
نوئیڈا :(اردودنیا/ایجنسیاں) ضلع گوتم بودھ نگر (نوئیڈا) کے ربا پورہ تھانہ علاقہ کھیڑا محمد آباد گاؤں کے سابق پردھان پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ یہاں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کی ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس (ویمن سکیورٹی) وریندا شکلا نے بتایا کہ تھانہ ربوپورہ علاقے کے کھیڑا محمد آباد گاؤں کے رہائشی سابقہ پردھان سر سوراج کے یہاں ایک نوجوان خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رہ کر کام کرتی تھی۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سابقہ پردھان نے 23 مئی کو پہلے اس کے ساتھ عمل بد کا ارتکاب کیا تھا ، جب اس نے احتجاج کیا، تو اس نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس واقعہ کی شکایت متاثرہ نے اتوار کے روز تھانہ ربوپورہ میں درج کروائی ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔وریندا شکلا کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم فرار ہے ، اس کی تلاش کی جاری ہے۔



