اسپورٹس

سابق کپتان مائیکل وان کالہجہ تبدیل ہوا، ٹیم وراٹ کی جم کر تعریف کی

مائیکل وان
مائیکل وان

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان کے خلاف سیریزمیںتیسراٹیسٹ ہونے کے بعدسے انگلینڈکے سابق کپتان مائیکل وان ان میں شامل تھے جنہوں نے مسلسل سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی ہے۔ لیکن چوتھے ٹیسٹ کے نتائج اور انگلش بلے بازوں کی حالت کے بعد قیقت بھی سامنے آگئی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ مائیکل وان نے سیریز میں 3-1 سے جیت کے بعد اب میزبان ٹیم کی تعریف کی ہے۔

چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندوستان نے انگلینڈ کواننگ اور 25 رنزسے شکست دے دی۔ اور اس فتح میں رشبھ پنت ، آروی آشون اوراکشر پٹیل نے بہت اہم کردار اداکیاہے۔بی بی سی 5کودیئے گئے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ اس وقت ہندوستان دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ اگر آپ سال 2021 کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ٹیم وراٹ نے آسٹریلیا کو اپنے گھرپر شکست دی ہے۔ اور اب انہوں نے انگلینڈ کو 3-1 سے شکست دی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سال کے آخر میں ہونے جارہا ہے اور وہ اس ٹائٹل کے سب سے زیادہ طاقتور دعویدار ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ اگلے چند مہینوں میں ان کے پاس انگلینڈ کی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چیلنج ہوگا۔ہرشا بھوگلے نے کہاہے کہ آپ کی وجہ سے کوئی ہماری بات نہیں سن رہاہے۔وان نے کہاہے کہ انگلینڈ کو اپنی سرزمین پر شکست دینابہت مشکل کام ہے کیونکہ وہاں گیندبہت زیادہ گھومتی ہے۔

اگر ہندوستان انگلستان کواپنی سرزمین پر شکست دیتاہے تومیں ان کے خلاف کوئی شرط نہیں لگاؤں گا۔ اگرٹیم وراٹ انگلینڈ کو شکست دے دیتی ہے تومجھے لگتا ہے کہ اس ہندوستانی ٹیم کو اس دورکی بہترین ٹیم کہا جائے گا۔

اس ٹیم میں بہترین صلاحیت ہے۔ اس ٹیم کے پاس اچھے فاسٹ بالرز ، قابل بلے بازاوراسپنرہیں اوروراٹ کوہلی جیسابلے بازبھی اس ٹیم کے ساتھ ہے۔ یہ ہندوستانی ٹیم ایک عمدہ ٹیم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button