
چنڈی گڑھ: (اردودنیا.اِن)پنجاب کے فیروز پور میں ایک اے ایس آئی اور سب انسپکٹر بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں، اس کے ذمہ دار بھی وہ خودہی ہیں، کیوں کہ الزام ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں انہوں نے ہرش (انتہائی جوش میں ہوائی فائرنگ) فائرنگ کردی۔ اتناہی نہیں اس فائرنگ کے لئے اس نے جو رائفل استعمال کی وہ سرکاری تھی۔
اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس وائرل ویڈیو کی بنیاد پر دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔ عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ رائفل سرکاری تھی یا نجی۔قابل ذکرہے کہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کے بیٹے کی شادی 10 جنوری کو ہوئی تھی۔
الزام ہے کہ اس دوران اے ایس آئی نے اپنی اسالٹ رائفل کا استعمال کیا۔ اس نے اس میں بڑے جوش و خروش سے فائرنگ کی۔ یہی نہیں ساتھ کھڑے ایک ایس آئی نے بھی یہی کام کیا۔شادی کی تقریب میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو بنائی گئی اور اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع پنجاب پولیس کے اعلی حکام تک بھی پہنچی۔ اس میں دونوں پولیس اہلکار فائرنگ کرتے دکھائی دئے۔مقامی ڈی ایس پی ستنم سنگھ نے کہاہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ جو فائرنگ کی جارہی ہے وہ سرکاری رائفل یا کسی اور سے کی جارہی ہے۔



