

ممبئی :27/ڈسمبر(ایجنسیز)مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ایک بڑا بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں سی بی آئی سے جلد سے جلد جانچ کے نتائج کو سب سے سامنے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ جانچ شروع ہوئے پانچ مہینے سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے لیکن سی بی آئی نے ابھی تک یہ انکشاف نہیں کیا ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا قتل ہوا یا خودکشی تھی۔
بتا دیں کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت باندرا میں واقع اپنے گھر میں ۱۴؍جون کو مردہ پائے گئے تھے ۔ ان کی سوسائڈ کی خبر سے ہر کوئی سکتے میں رہہ گیا تھا اس خبر سے بہار میں واقع ان کے گھر پ ہڑکمپ مچ گیا تھا کسی کو اس بات پر بھروسہ ہی نہیں ہو رہا تھا کہ سشانت سنگھ نے ایسا قدم اٹھایا ہے ۔ سشانت سنگھ کے گھر پر بڑی تعداد میں لیڈر سے اداکار تک ہر کوئی پہنچ گیا تھا ۔ سشانت سنگھ کے والد کو بھی بھروسہ نہیں ہو رہا تھا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے ۔
سشانت سنگھ کے والد نے کافی دنوں تک کسی سے بات نہیں کی تھی اور بہت ہی خاموش خاموش رہنے لگے تھے ۔ اس درمیان سشانت کے ماماں نے کہا تھا کہ اداکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل ہوا ہے انہوں نے سرکار سے سی بی آئی جانچ کی مانگ کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دن پہلے ان کی منیجر نے خودکشی کی تھی لیکن ان کا بھی قتل ہوا تھا ۔



