بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک مؤ خر کیوں کی گئی؟

ریاض: (ایجنسیاں)سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے شہریوںکے موبائل فون نمبروں پر ایک ٹیکسٹ پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں مملکت میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک کو موخر کردیا گیا ہے۔ ویکسین کی دوسری خوراک موخر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاخیر کا مقصد ویکسین کی پہلی خوراک کے نتائج کا حصول یقینی بنانا اور یہ دیکھنا ہے کہ پہلی خوراک انسانی جسم میں کس حد تک قوت مدافعت پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے بعد معمولات زندگی کس حد تک معمول پر آئے ہیں۔

قبل ازیں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا ویکسین تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ویکسین کو ہرصورت میں محفوظ، فعال اور مؤثر ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین تمام متعلقہ کرونا مراکز سے مفت میں فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button