بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب کا17 مئی سے برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان

ریاض: (ایجنسیاں)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 17 مئی سے اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اسی تاریخ سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی بھی ختم کردی جائے گی۔وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افرادیا سفر سے دو ہفتے قبل ایک انجکشن لگوانے والے ،گذشتہ 6 ماہ کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سال کے اوائل میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد مارچ 2020ء سے شہریوں پر سفری پابندیاں عاید ہیں اور عام شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں۔سعودی عرب نے جولائی 2020 میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولی تھیں لیکن شہریوں کو سفرکی اجازت نہیں دی تھی۔ جنوری میں حکام نے مملکت کی سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے فیصلے پر17 مئی تک عمل درآمد مؤخر کردیا تھا۔

فروری میں سعودی عرب نے دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور صرف سفارت کاروں اور طبی عملہ کے ارکان کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قراردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button