ریاض:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے پیر کے روزبتایا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس (کووڈ – 19) کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کی جانے والی عظیم کوششوں کے ضمن میں صحت کے مجازاداروں کی طرف سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں قرار یا ہے کہ ایسے تمام ممالک جو سفری پابندی سے مسثنیٰ ہیں ان سے آنے والے شہری ادارہ جاتی قرنطین کے اقدامات کا اطلاق کریں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کی صورت میں درج ذیل گروپوں کے افراد کو ادارہ جاتی قرنطین سے خارج کردیا ہے۔ایسے سعودی مرد اور خواتین شہری یا سعودی خاتون کے غیرملکی شوہر، ان کے بیٹے اور بیٹیاں اور مذکورہ بالا گروہوں میں سے کسی کے ساتھ گھریلو ملازمین ہوں۔
ایسا سعودی شہری جس نے کرونا ویکسین لگوائی ہو اور اس کے ساتھ آنے والے ملازم نے ابھی تک ویکسین نہ لگوائی ہو۔جو سفارتی ویزا رکھتے ہیں ، سفارت کار اور ان کے اہل خانہ ان کے ساتھ رہتے ہیں۔



