بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھیں گے: برطانیہ

سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھیں گے: برطانیہ

سعودی

لندن: (ایجنسیاں) برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لندن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ اسلحہ کی فروخت کے وقت بین الاقوامی قوانین کی کڑی پاسداری کو یقینی بناتا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چند دنوں قبل اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کو اپنی خودمختاری اور سرزمین کو تہران نواز ملیشیاؤں کی دھمکیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ریاض کی حمایت جاری رکھیں گے۔

سعودی عرب کو ایران کی جانب سے دھمکیوں اور خطرات کا سامنا

اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق پہلے خطاب میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ایران کی پروردہ قوتوں کی جانب سے دھمکیوں اور خطرات کا سامنا ہے۔اس سے متصل پیش رفت میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ امریکہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو استبدادی قوتوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے میدان میں موجود رہنا چاہے۔ اس سلسلے میں چین کے بڑھتے ہوئے عزائم اور روس کی جانب سے امریکی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے آگے بند باندھنا ضروری ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ روسی صدر ولادی میر پوتین کو اپنے پیش رو صدر سے مختلف انداز میں دو ٹوک طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ روس کے امریکہ میں معاندانہ اقدامات کا دور لد چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button