
سعودیہ نے مصنوعی سیارہ ’شاہین سیٹ‘ کی کازخستان سے خلا میں لانچ کیا،دیکھئے دلچسپ ویڈیو
الریاض:سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمہوریہ کازخستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی سیاروں کو اپنے مدار میں بھیجا گیا ہے۔
امتداداً لإنجازاتنا على أرضنا.. نجوب آفاق الفضاء بسواعد ابناءنا وبناتنا في إطلاق #القمر_السعودي17 #شاهين_سات 🛰️ 🇸🇦 pic.twitter.com/j19Htn4y7r
— مدينة الملك عبدالعزيز للعلوم والتقنية (@KACST) March 22, 2021
واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام ’شاہین سیٹ‘ ہے جو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی یو کا ہے جبکہ دوسرے کا نام کیوب سیٹ ہے جو کنگ سعودی یونیورسٹی کا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیارے 20 مارچ کو خلا میں بھیجے جانے تھے تاہم فنی مسائل کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔مصنوعی سیاروں میں سے ایک کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹکنالوجی سٹی اور دوسرا کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔



