سنت کبیر نگر۔یوپی: (منصور عالم) نیا سال نئی شروعات، یوم جمہوریہ مبارکباد۔ یوم جمہوریہ دیش کی تاریخ کا ایک اہم دین ہے، اسی دن سن ۱۹۵۰ء کو ہمارے ملک میں جمہوریت کا جھنڈا لہرایا گیا تھا اوریہ بات پوری دنیا کو بتا دی گئی تھی کہ ہم سب بغیر کسی بھید بھاؤ کے ایک ہیں، اس مناسبت سے کرنجوت بازار ضلع سنت کبیر نگر (یوپی) میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں ڈاکٹر عارف عبدالمالک (جامعہ ہمدرد یونیورسٹی)، منظور عالم (اے ایم یو یونیورسٹی)، اشرف حسن عارفی (زیر مدرس نیپال)، حافظ شمس الہدی (دعوت و تبلیغ)، منصور عالم (جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی)، دانش جمال (مدرس جامعہ سلفیہ بنارس)، عتیق مصباحی (جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی)، صلاح الدین علیمی صاحب وغیرہ نے حاضری دیکر پروگرام کو اس کے مقصد تک پہونچایا۔
اللہ کے فضل و کرم سے امید سے کہیں زیادہ یہ تقریب کامیاب رہی، اور سامعین کرام نے تو لوگوں کے حوصلوں میں جان ڈالنے کا کام کیا، پروگرام کا خاص مقصد لوگوں کو یہ باور کرانا تھا کہ ہم سب بلا تفریق مسلک و ملت کے ایک ہیں ،یہ ہندوستان ہم سب کے آباء و اجداد کی کوششوں سے آزاد ہوا ہے، آزادی ہند میں جتنا کردار گاندھی جی نے ادا کیا ہے اتنا ہی مولانا ابوالکلام آزاد نے بھی ادا کیا، یہ آزادی کسی ایک شخص کی دین نہیں ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
