سیوان:(اردودنیانیوز) ضلع مجسٹریٹ امیت کمار پانڈے نے کہاکہ کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میںضلع کے کل 10مقامات پر16جنوری کو کووڈ 19ٹیکہ کاری سے متعلق تیاریوںکا جائزہ لیا۔جائزہ کے دوران سول سرجن کم چیف میڈیکل افسر نے بتایاکہ ضلع کے آٹھ سرکاری صحت اداروں،بسنت پور ، درولی ،دروندا، گٹھنی ، حسین گنج،حسن پورہ ،سب ڈویژنل اسپتال مہاراج گنج، صدر اسپتال سیوان اور دو نجی اسپتالوں،سائیں اسپتال ،آدرش میٹرنیٹی سنٹر سیوان میں کووڈ پروٹوکول کے تحت سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکہ کاری سنٹر پرسبھی طرح کی ہنگامی دوائیاں اور کٹ دستیاب کرادی گئی ہیں۔سبھی مراکز میں محفوظ فیڈاورریپڈرسپانس ٹیم کی تشکیل سمیت آئی ایل آر کونسب کردیاگیاہے ۔ ہدایت کے مطابق سبھی مراکز پر ٹیکہ کاری کی مدت 9بجے صبح سے 4بجے تک مقرر ہے ۔ضلع مجسٹریٹ نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے موجود سبھی متعلقہ بلاکوں کے سینئر افسروں کو سبھی ٹیکہ کاری مراکز کے تین دنوں کے اندر فیزیکل انوسٹی گیشن کے ساتھ ٹیکہ کاری کے کاموں میں منسلک افسروں اور ٹیکہ کاری کے کامیاب انعقاد کیلئے رابطہ میٹنگ کرنے کی ہدایت دی۔
انہوںنے کہاکہ ٹیکہ کاری کے دوران بلاکوں کے سبھی سینئر افسر مراکز پر موجود رہتے ہوئے اپنی دیکھ ریکھ میں پرامن طریقے سے ٹیکہ کاری کرائیں۔ضلع مجسٹریٹ نے ٹیکہ کاری کے قبل عوام الناس کے درمیان وسیع طورپرتشہیراور نشر کیلئے سول سرجن کوہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ امیت کمار پانڈے نے کووڈ 19متعددی مرض کیلئے ٹیکہ کاری کے باقاعدہ انعقاد اور ضروری تیاریوں کیلئے تشکیل مختلف سیلوں کے نوڈل افسروں کومکمل شفافیت کے ساتھ ذمہ داریوں کو نبھانے کی ہدایت دی۔انہوںنے ٹیکہ کاری کے کامیاب انعقاد کیلئے تشکیل شدہ پورے سیلوں کے سینئر افسر ڈی ڈی سی کویومیہ جائزہ لیتے ہوئے صورتحال سے واقف کرانے کی بھی ہدایت دی۔