سرورقفلمی دنیا

سوشانت سنگھ راجپوت سے تعلقات ختم ہونے پر خودکشی کرناچاہتی تھی۔انکیتا نے توڑی خاموشی

انکیتا خودکشی کرنا چاہتی تھیں؟

 

ankita-lokhandeویب ڈیسک

سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے کہا ہے کہ سشانت سے بریک اپ کے بعد خود خودکشی کرنا چاہتی تھی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انکیتا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انھیں کس طرح ٹرول کیا گیا اور سشانت کو لےکر کیا کیا کہا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ankita-lokhande

سشانت کے گھر والوں کی درخواست پر اداکار کی خودکشی کی قتل کے زاویے سے تحقیقات ہوئیں، جس کے بعد آخر میں پولیس نے اسے خودکشی قرار دیا۔ ان کی موت کے بعد ٹیلی ویژن پر اداکار کے ساتھ سیریل میں کام کرنے والی اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کو بھی ٹرول کیا گیا۔ انکیتا نے اپنے حوالے سے بتایا کہ وہ سشانت کے چھوڑے جانے کے بعد دلبرداشتہ تھیں، اور وہ خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھیں۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نے سشانت کے ساتھ غلط کیا۔انھوں نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں نہیں جانتا اور میں اب کسی کو اس کا قصور وار نہیں کہہ رہی۔اداکارہ نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ آنجہانی سشانت سے متعلق کہا کہ اس نے کیریئر میں اپنا انتخاب کیا، وہ اپنے راستے جانا چاہتا تھا اور وہ چلا گیا۔

انکیتا کا کہنا تھا کے یہ وقت ان کے لیے ایسا تھا کہ یہ پورے پورے دن سویا کرتی تھیں اور کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھیں، نہ اپنے دوستوں اور نہ ہی اپنے والدین سے۔ انکیتا نے بتایا کہ انھوں نے اپنے آپ کو ذہنی طور پر مصروف کرنے کی کوشش کی، جبکہ ایک لمحے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا بھی سوچ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button