جرائم و حادثات

سوشل میڈیا نے لی 12 سالہ لڑکے کی جان ، آگ سے بال کاٹنے والی ویڈیو بنی وجہ

sivanarayanan
kaumudionline-photo

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہم انسانوں کے لئے کوئی بھی چیز ایک حد تک ٹھیک ہوتی ہے جب تک ہم اس کو اپنی عادت نہ بنا لیں۔ کسی بھی چیز کی عادت انسان کو ہمیشہ غلط کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا کا عادی ہونا ایک عام بات ہے ، لیکن اس کے نتائج بہت بھیانک ہو سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیوز کتنی سچی یا جھوٹی ہیں ، یہ نہیں کہا جاسکتا ، لیکن ان کو مکمل طور پر درست سمجھتے ہوئے ویساکرنا غلط ہے۔

کیرالہ کے تروننت پورم سے دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 12 سالہ لڑکے نے نادانستہ طور پر اپنی جان لے لی۔ دراصل یہ لڑکا سوشل میڈیا کا عادی تھا۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر بال سیدھے کرنے کی ویڈیوز دیکھتا تھا۔ پھر ایک دن اس نے بھی اپنے بالوں کو آگ سے سیدھا کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ آگ میں جھلس گیا۔معلومات کے مطابق حادثے کا شکار 7 ویں کلاس کا طالب علم تھا۔

اس کا نام شنوارائن تھا۔ یہ بہت زیادہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھتا تھا۔ جس دن یہ حادثہ پیش آیا اس دن گھر میں لڑکے کی دادی کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ لڑکا باتھ روم گیا اور اپنے بالوں کو سیدھا کرنے کے لئے اس پر مٹی کا تیل لگایا ، پھر جیسے ہی اس نے آگ جلائی ، آگ نے اس کو اپنی زد میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ 12 سالہ لڑکی کی موت آگ کی وہ سے ہوئی۔ کیونکہ وہ سوشل پلیٹ فارمز پر ویڈیوز دیکھتا تھا ، اسی وجہ سے اس نے اپنے ساتھ بھی ویسا ہی کرنے کی کوشش کی اور اس حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button