قومی خبریں

سونو سود سے مدد پانے کی امیدمیں ان کے گھرکے باہرجمع ہوئے ضرورت مند لوگ

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پچھلے سال سونو سود اپنے گھروں کے لوٹ رہے غریب لوگوں کی مدد کیلئے کافی بحث میں رہے تھے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سونو سود ایک بار پھر متحرک نظرآرہے ہیں۔ اس بار وہ لوگوں کو اسپتال میں داخل کروانے، لوگوں کو آکسیجن سلنڈر، پلازما اور دیگر ضروری ادویات اور انجیکشن فراہم کرنے میں دلچسپی رکھ رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں کچھ ضرورت مند اور پریشان حال لوگ آج ممبئی میں سونو سود کے گھر پہنچے۔آج جو ممبئی کے آشیواڑہ علاقہ میں رہنے والے ایسے ضرورت مند لوگ سونو سود کے گھر کے باہر پہنچے، ، جن میں سے بہت سے لوگوں کو ضروری دوائیوں کی ضرورت تھی، ان میں سے کچھ نے وہاں کورونا میں مبتلا اپنے اہل خانہ کے لئے مختلف مطالبات لے کرپہنچے تھے۔

اپنے گھر کے باہر جمع ضرورت مند لوگوں کا ہجوم دیکھ کر کچھ دیر بعد سونو سود اپنے گھر سے باہر نکلے اور ایک ایک کر کے تمام شکایت کنندگان کو تحمل سے سنا۔ سونوسود نے سب کی ضروریات کو سننے اور سمجھنے کے بعد ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان میں سے ہر ایک کی ضروت کوپوراکریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 سونو نے سب کو اپنی ٹیم سے وابستہ راجیو کو اپنے تمام مسائل سے متعلق کاغذات دینے کی درخواست کی اور پھر سب کو وہاں سے روانہ ہونے کی درخواست کی۔ خود سونو سے یقین دہانی ملنے کے بعد ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے لوگ وہاں سے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button