قومی خبریں

سونیاگاندھی نے وزیر اعظم سے کی ٹیکہ لگانے کی پالیسی تبدیل کرنے کی اپیل یکساں قیمت طے کرنے کی بھی مانگ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ویکسین سے متعلق نئی پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے  وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ اس پالیسی کو تبدیل کریں اور ملک بھر میں ویکسین کی یکساں قیمت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے وزیر اعظم کو ایک خط بھی لکھا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کی ذمہ داری سے پلہ جھاڑلیا ہے۔سونیا نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ پچھلے سال کے لوگوں کو درپیش تلخ تجربات اور مشکلات کے باوجود حکومت مستقل طور پر ایک غیردانشمندانہ اور امتیازی سلوک والی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ نئی پالیسی کے تحت حکومت 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہوچکی ہے۔سونیا کے مطابق ملک کے شہریوں کو اس ویکسین کی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی اور اس سے ریاستی حکومتوں کے خزانے پر بھی بوجھ ہوگا۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم سے کہاکہ کانگریس پہلے ہی مطالبہ کر چکی ہے کہ اس پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، یقینی طور پر کوئی بھی عقلمند شخص ویکسینیشن کی یکساں قیمت ہونے پرمتفق ہوگا۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ اس معاملے میں مداخلت کرکے اس غلط فیصلے کو تبدیل کریں۔ ملک کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ان کی معاشی حالت سے قطع نظر ٹیکہ لگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button