نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا ریلیف ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ٹاسک فورس کی کمانڈ غلام نبی آزاد کو دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں پرینکا گاندھی کے علاوہ یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس کے علاوہ امبیکا سونی، مکل واسنک، پون کمار بنسل، کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، رندیپ سرجے والا، اجے کمار، پون کھرا، گوردیپ سنگھ سپل کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ کمیٹی کانگریس پارٹی کے ذریعہ ملک بھر میں جاری امدادی کاموں کو مربوط کرنے کے لئے کام کرے گی۔ بتادیں کہ ملک کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں مرکزی حکومت پر وقتافوقتا ناکامی کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔



