نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ کورونا وبا کے دوران یتیم بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں۔ وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہاہے کہ ملک بچوں کی زندگی کی امید دینے اور ایسی صورتحال میں ان کو مضبوط مستقبل دینے کے لیے مقروض ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان بچوں کونووودیہ اسکولوں میں مفت تعلیم کی فراہمی پر غور کریں جنہوں نے کورونا کی وبا کی وجہ سے اپنے والدین یا گھر کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کھو دیاہے۔
سونیا گاندھی نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم ان کے سامنے ناقابل تصور سانحہ کے بعد ایک مضبوط مستقبل کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ایسی بہت ساری خبریں آچکی ہیں جن میں والدین یا ان میں سے کسی کی کورونا کی زد میں آنے کی وجہ سے بچے یتیم ہوگئے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کی تعلیم اورمستقبل بحران کاشکارہے۔



