قومی خبریں

سپریم کورٹ نے این ڈی ٹی وی کے پروموٹرز سے کمپنی میں اپنی حصہ داری کاخلاصہ کرنے کو کہا

سپریم کورٹ نے این ڈی ٹی وی کے پروموٹرز سے کمپنی میں اپنی حصہ داری کاخلاصہ کرنے کو کہا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے جمعرات کو این ڈی ٹی وی کے پروموٹرز پرنائے رائے اور رادھیکا رائے سے کمپنی میں اپنی حصہ داری اوراس رقم سے جمعہ تک عدالت عظمیٰ سے آگاہ کرنے کوکہا۔ پروموٹرز نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ وہ ایک حلف نامہ دینا چاہتے ہیں کہ این ڈی ٹی وی میں ان کی حصہ داری منتقل نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے سیکیورٹیز اپیلٹ ٹریبونل (ایس اے ٹی) کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں مبینہ غیر قانونی منافع کا 50 فیصد جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دراصل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی (سیکیورٹیز اینڈ ریگولیشنز بورڈ آف انڈیا) نے پایا تھا کہ انہوں نے مبینہ طورپر غیر قانونی فائدہ اٹھایا تھا۔ ایس اے ٹی نے این ڈی ٹی وی کے پروموٹرز کے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ 50 فیصد منافع کو سیبی کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی تھی،

جس میں حصص یافتگان سے مخصوص قرضوں کے معاہدوں اور مختلف سیکیورٹیز قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کولے کر معلومات چھپائی گئی ہیں۔

سیبی کے خلاف ان کی اپیل پر سماعت کے دوران ٹریبونل نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر این ڈی ٹی وی نے یہ رقم جمع کرادی ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے پروموٹرزکی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈووکیٹ مکل روہتگی کی کی اس دلیل پرنوٹس لیا کہ وہ (پروموٹرز) حصہ داری (حصص) کے بارے میں ایک بیان درج کرانا چاہتے ہیں، جو (حصہ داری) کسی دوسرے شخص کو منتقل نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button