قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بیوی کے قتل کے الزام میں قید شوہر اور اس کے بھائی کو رہاکرنے کا حکم دیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے دو دہائی قبل اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں قید شوہر اور اس کے بھائی کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اس جرم کو دیکھنے کے لئے یکساں یا آفاقی ردعمل نہیں ہوسکتا ہے اور مفروضے کی بنیاد پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جانا چاہئے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ صرف بیوی کو پسند نہ کرنے کی وجہ سے اسے قتل کرنے کی سازش کرنے کااصول بالکل غیر معقول ہے اور استغاثہ ایسا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ تمام ملزمان کے نظریات اور مقاصد یکساں تھے۔جسٹس آر ایف نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریش کیش رائے کی تین رکنی بنچ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کورد کردیا جس میں سریندر کمار (متوفیہ کا دیور) اور رنویر (متوفیہ کا شوہر)کو بیوی کملا رانی کوقتل کرنے کاقصوروارٹھہرایاگیاتھا۔

عدالت نے کہا کہ رنویر شاید اپنی اہلیہ سے خوش نہیں تھا لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اس نے اپنے بھائی سریندر اور اس کے والد اوم پرکاش (جو مقدمے کی سماعت کے دوران ہی دم توڑ گیا تھا) کے ساتھ کملا رانی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button