قومی خبریں

سپریم کورٹ نے کورونا کے لئے دوائیں تجویز کرنے پر درخواست گزار کی سرزنش کی کہا -عائد کریں10 لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے کورونا کے لئے دوائیں تجویز کرنے والی درخواست مسترد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سی جے آئی این وی رمنا نے درخواست گزار سریش شا سے پوچھا کہ آپ ڈاکٹر ہیں یا سائنس دان؟ آپ کی اہلیت کیا ہے؟

اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے ، بلکہ وہ کامرس اور ریسرچ میں پوسٹ گریجویٹ ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار ڈاکٹر یا سائنس دان نہیں ہے ، بلکہ کامرس میں پوسٹ گریجویٹ ہے اور درخواست اہم نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کامرس کا شخص ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو کوڈ کے بارے میں بتا رہا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت اس درخواست کو دائر کرنے پر جرمانہ عائد کرے گی۔

ہم 10 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کریں گے۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ ایک بے روزگار ٹیچرہے اور وہ 1000 روپئے ادا کرسکتا ہے۔عدالت عظمی نے درخواست گزار کو کلکتہ ہائی کورٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو 1000 روپئے بطورجرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی آئی ایل کو خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button