قومی خبریں

سپریم کورٹ :کورونا کی صورتحال پر ملک میں ’نیشنل ایمرجنسی‘ جیسی صورتحال ، مرکز کو بھیجا نوٹس

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عظمی کے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے صورتحال نیشنل ایمرجنسی جیسی ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا کی صورتحال پراز خود نوٹس لیا ہے ،آکسیجن کی فراہمی اور ویکسین کے معاملے سمیت چار امور پر عدالت نے ازخود نوٹس لیا ہے۔ اس پر سی جے آئی ایس اے بوبڈے نے مرکز کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تباہی سے نمٹنے کے لئے قومی منصوبہ چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 6اعلی عدالتیں ان امور کی سماعت کر رہی ہیں۔

ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم معاملات اپنے پاس رکھیں ۔ عدالت نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے کا حق ریاستوں کو ہونا چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ آکسیجن کی فراہمی ، ضروری ادویات کی فراہمی ، ویکسین لگانے کے طریقہ کار اور لاک ڈاؤن کے معاملے پر غور کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر مختلف ریاستوں میں ہونے والی سماعتوں کے بارے میں کہا کہ دہلی ، مدھیہ پردیش ، ممبئی، کلکتہ ، سکم اور الہ آباد ہائی کورٹ کیس کی سماعت کررہے ہیں ، حالانکہ وہ لوگوں کے مفاد کے لیے سماعت کررہے ہیں ، لیکن اس سے بھرم پیدا ہو رہا ہے کہ ادارے ڈائیورٹ ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button