بین ریاستی خبریںسرورق

سچ بولنےکادرس دینےوالاسنت خودجھوٹ بولا

بابارامدیوکی کورونیل دواکوسرٹیفکیٹ نہیں

عالمیممبئی(اردودنیا.اِن)کوویڈ۔۱۹؍سے بچاؤ کیلئے منہ سے کھائی جانیوالی دواکادنیابھرمیں کہیں ذکرنہیں ہے۔اس دوران یوگی گروبابارامدیونے پتنجلی کمپنی کی تیارکردہ دواکورونیل کویڈ۔۱۹؍سے بچاؤ کیلئے کارآمد دوا ہو نے کادعوی کیاہے۔

سچ بولنےکادرس دینےوالاسنت خودجھوٹ بولا

سوشیل میڈیاپرانڈین ایکسپریس کی جاری کردہ خبروں کے مطابق ۱۹؍فروری ۲۰۲۱؍کوایک پریس کانفرنس میں پتنجلی کی تیارکردہ دواکورونیل کوعوام کیلئے محفوظ بتاتے ہوئے بابارامدیونے دعو ی کیاکہ مذکورہ دواعالمی صحت ادارہ کی سرٹیفکیٹ اسکیم کے تحت آیوش کے مرکزی ڈرگ کنٹرول تنظیم کی جانب سے سرٹیفکیٹ یافتہ ہے۔

مذکورہ پریس کانفرنس میں مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرہرش وردھن اورمرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتین گڈکری بھی موجودتھے۔ڈاکٹرہرش وردھن بذات خودایک ڈاکٹرہیں اورعالمی صحت ادارہ کے ایکز یکٹیو بورڈ سے وابستہ ہیں۔بابارامدیوکادعوی غلط قراردیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے پیغا م ٹوئیٹ کرتے ہوئے واضح کیاکہ

پتنجلی کمپنی کی دواکورونیل کوعالمی ادارہ صحت نے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں دیاہے۔

کمپنی کے سی ای اواچاریہ بال کرشنانے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونیل کوسرٹیفکیٹ عالمی ادارہ صحت سے نہیں بلکہ حکومت ہندکی جانب سے دیاگیاہے۔مہاراشٹرکے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے صاف طورپراعلان کیاکہ بابارامدیوی کی پتنجلی کمپنی کی پیش کردہ دواکورونیل کی فروخت ریاست میں عالمی ادارہ صحت،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اورکمپٹینٹ اتھارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیرممنوع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button