سرورققومی خبریں

سڈنی سے ایئر انڈیا کا طیارہ بیرنگ لوٹ آیا، عملے کا رکن کرونا پازیٹو تھا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)پورے ہندوستان کو اس وقت صدی کے بدترین عذاب کورونائی وبا کا سامنا ہے، روزانہ ہزاروں افراد مر رہے ہیں۔ صورتحال اتنی سنگین ہے کہ دوسرے ممالک بھی انفکشن سے بچاؤ کے لئے ہندوستان آنے اور جانے سے روک رہے ہیں ۔ادھر منگل کے روز آسٹریلیا نے بغیر کسی مسافر کے ہندوستانی طیارہ ایئرانڈیا کا ایک طیارہ واپس کردیا ۔یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب طیارہ کا ایک عملہ کرونا مثبت پایا گیا، اگرچہ ہفتہ کو دہلی روانہ ہونے سے قبل عملے کے تمام ممبروں کی ٹیسٹنگ رپورٹ نگیٹو پائی گئی تھی،ایک مسافر طیارہ اتوار کی صبح سڈنی پہنچا، اور اس میں ایک مسافر متاثرہ پایا گیا۔

اس کے بعد آسٹریلیائی انتظامیہ نے کسی بھی مسافر کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی ،اور اسے ہندوستان واپس بھیج دیا۔واضح ہو کہ گذشتہ 6 دن سے ملک میں روزانہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، کرونا کے پیش نظر کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد ہیں۔

ادھر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے منگل کے روز کہا کہ وہ 15 مئی تک بھارت کے لئے تمام پروازمنسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔گزشتہ ہفتے سے بھارت میں ہر روز کورونا کے 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں،تاہم پیر کے روز کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button