بین ریاستی خبریں

سیادت و قیادت کا زینہ تعلیم ہی کے ذریعے کیا جاتا ہے:تبسم علوی

 

لکھنؤ: 9 جنوری (ایجنسیاں )علامہ حبیب الرحمٰن خان شیروانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی خواتین تعلیمی بیداری کانفرنس و تقسیم انعامات کا پروگرام تعلیم گاہ نسواں کالج میں صبح دس بجے منعقد ہوا ۔کانفرنس کی صدارت کالج کی پرنسپل محترمہ فضیلت جہاں صاحبہ نے فرماء جبکہ بطور مہمان خصوصی الہدی ماڈل اسکول کی پرنسپل محترمہ تبسم علوی اور شیعہ کالج کی انچارج پرنسپل محترمہ سبا رضا نے شرکت کی ۔کانفرنس میں شہر کی مختلف کالجز کی 85 طالبات کو ان کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر انعامات و اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔اس موقع پر خطبہ استقبالیہ میں سوسائٹی کے صدر مولانا فیروز خان ندوی نے کہا کہ ہماری ترقی اور کامیابی درحقیقت دینی و عصری دونوں طرح کی تعلیمات کے حسین امتزاج پر مرکوز ہے جو قومیں دونوں تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں وہ کامیابی کی منازل بسہولت طے کر لیتی ہیں مولانا فیروز خان ندوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ ہر ایک دختر ملت کو عصری اور دینی دونوں طرح کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے اسی کے ذریعے معاشرے میں تعلیم کا فروغ ممکن ہے مہمان خصوصی محترمہ تبسم علوی پرنسپل الھدی ماڈل اسکول نے اپنے خطاب میں انعامات یافتہ طالبات اور انکے سرپرست کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملت میں تعلیم کی کمی ہونے کے باعث معاشرہ دن بدن زوال کی جانب گامزن ہے تعلیمی بیداری نہ ہونے کے سبب اخلاقی قدریں مفقود ہوتی جا رہی ہیں جو افسوسناک ہے تبسم علوی نے کہا کہ ایک خاتون کی تعلیم یافتہ ہونے کا فائدہ ایک معاشرے کو حاصل ہوتا ہے ہے وہ خاتون کئی لوگوں کی تعلیم یافتہ ہونے کا سبب بنتی ہے تبسم علوی نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم محض ڈگریاں حاصل کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک صالح معاشرہ کی تشکیل میں اپنا فرض بخوبی انجام دینے کا نام ہے۔

 
اس موقع پر کالج کی سابق پرنسپل محترمہ تبسم قدوائی صاحبہ نے تعلیم کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے خواتین میں اس کے فروغ کے تئیں سنجیدہ ہونے کی اپیل کی تبسم قدوائی نے خاص طور پر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ کی تاریخ میں خواتین کے تعلق سے اپنی نوعیت کا یہ منفرد پروگرام منعقد کرانا ہم سب کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے انہوں نے انعامات حاصل کرنے والی طالبات کو اپنے مقاصد کی بلندگی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کامیابیاں محنتوں کے نتیجے میں ملتی ہیں جو طلبا علم کے حصول میں محنت کرتے ہیں وہی کامیابی حاصل کرتے ہیںتبسم قدوائی نے کہا کہ سابقہ زمانہ کے بالمقابل آج خواتین میں تعلیم کی ضرورت بہت زیادہ محسوس کی جارہی ہے جس کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے معروف سماجی کارکن رفعت فاطمہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے لئے تعلیم کی ضرورت کا مفصل ذکر کیا انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا تعلیم یافتہ ہونا کسی بھی سماج کے لئے بیحد ضروری ہے کیونکہ سماج خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے رفعت فاطمہ نے کہا کہ ملک و ملت میں تعلیمی پسماندگی کے سبب حقوق تلفی عام ہوتی جا رہی ہے تعلیم کے ذریعے ہی حقوق کا حصول ممکن ہے رفعت فاطمہ نے خواتین کے پیچھے رہنے میں ایک اہم سبب تعلیم کا نہ ہونا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوگی وہ آگے نہیں بڑھ سکتی نہ ہی ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے شیعہ کالج کی انچارج پرنسپل محترمہ سبا رضا صاحبہ نے بچیوں کو دوران تعلیم پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض بچیاں نروس ہو کر تعلیمی میدان چھوڑ دیتی ہیں جو بعد میں ان کی کی نقصان کا باعث بنتا ہے انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار کے حصول کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے پیچھے اس کی خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے ہے

خواتین باہمت اور باحوصلہ ہوتی ہیں تو معاشرہ کامیاب ہوتا ہے اور اگر خواتین با ہمت اور باحوصلہ نہیں ہوتی ہیں تو معاشرہ ناکامیوں کی جانب گامزن ہو جاتا ہے جی آئی او کی صدر ناصحہ فلاحی نے اپنے خطاب میں میں عہد نبوی میں خواتین کی تعلیم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تعلیم نسواں نہایت اہمیت رکھتا ہے جس کا ثبوت عہد نبوی میں صحابیات کا کا تمام علوم سے واقفیت رکھنا ہے اس موقع پر پر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی نعیم رازی نے اعلان کیا کہ سوسائٹی آئندہ سال سے علامہ حبیب الرحمٰن خان شیروانی اسکالرشپ طالبات کے لئے اور مولانا عبید الرحمن شیروانی اسکالرشپ طلباء کے لئے شروع کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد اقتصادی پسماندگی کے سبب تعلیم کے حصول میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فرقان،صحافی محمد عامر ندوی ، محمد عرفان ، سماجی کارکن ذیشان اسلم ،عروسہ رانا ، حاجی محمد سلیم کو انکی سماجی خدمات کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا کانفرنس کی نظامت کے فرائض پروگرام کے جوائنٹ کنوینر مولانا محمد علی نعیم رازی نے بحسن و خوبی انجام دئیے اس موقع پر محمد سہیل محمد انس، تحسین فیضی ،علیشا انصاری وغیرہ کثیر تعداد میں خواتین موجود رہی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button